حدیث نمبر: 40650
٤٠٦٥٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن عمرو (بن مرة) (١) عن أبي وائل قال: رأى في المنام أبو (ميسرة) (٢) عمرو بن شرحبيل، وكان من أفضل (أصحاب) (٣) عبد اللَّه، قال: رأيت كأني أدخلت الجنة، فرأيت قبابا مضروبة، فقلت: لمن هذه؟ فقيل: هذه لذي الكلاع وحوشب، (وكانا) (٤) ممن (قتل) (٥) مع معاوية يوم صفين، ⦗٥٢٠⦘ قال: قلت: (فأين) (٦) عمار وأصحابه؟ (قالوا) (٧): أمامك، قلت: وكيف وقد قتل بعضهم بعضا؟ قال: (قيل) (٨): إنهم لقوا اللَّه فوجدوه واسع المغفرة، قال: (فقلت) (٩): فما فعل أهل (النهر؟) (١٠) قال: فقيل (١١): لقوا برحًا.
مولانا محمد اویس سرور

ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے ایک قریبی ساتھی ابو میسرہ عمرو بن شرحبیل نے خواب دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا اور میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت گنبد والا محل ہے۔ میں نے پوچھا کہ یہ کس کا ہے ؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ ذوالکلاع اور حوشب کا ہے۔ یہ دونوں جنگ صفین میں حضرت معاویہ کی معیت میں تھے اور شہید ہوئے تھے۔ میں نے کہا عمار اور ان کے ساتھی کہاں ہیں ؟ مجھے بتایا گیا کہ وہ آپ کے سامنے ہیں۔ میں نے کہا کہ ان لوگوں نے تو ایک دوسرے کو قتل کیا تھا پھر سب جنت میں کیسے آگئے۔ مجھے بتایا گیا کہ جب وہ اللہ سے ملے تو اللہ کو انہوں نے وسیع رحمت والا پایا۔ میں نے کہا کہ اہل نہرکا کیا بنا ؟ مجھے بتایا گیا کہ انہیں شدت کا سامنا ہوا۔

حواشی
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (أبو مرة)، وفي [ط]: (أبو قيس).
(٣) في [ع]: (أصخاب).
(٤) في [ع]: (وكانوا).
(٥) في [جـ]: (قتلا).
(٦) في [أ، ب]: (وأين).
(٧) في [أ، ب، جـ]: (قال).
(٨) في [أ، ب]: (فقيل).
(٩) في [ع]: (قلت).
(١٠) في [س]: (النهروان).
(١١) في [ع]: زيادة (لي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40650
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40650، ترقيم محمد عوامة 38999)