حدیث نمبر: 40647
٤٠٦٤٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن الحسن بن الحكم عن (زياد) (١) بن الحارث قال: كنت إلى جانب عمار بن ياسر بصفين، وركبتي تمس ركبته، فقال رجل: كفر أهل الشام، فقال عمار: لا تقولوا ذلك، نبينا ونبيهم واحد، وقبلتنا وقبلتهم واحدة، ولكنهم قوم مفتونون (جاروا) (٢) عن الحق، فحق علينا (أن) (٣) نقاتلهم حتى يرجعوا إليه (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ریاح بن حارث فرماتے ہیں کہ میں جنگ صفین میں حضرت عمار بن یاسر کے ساتھ تھا، میرے گھٹنے ان کے گھٹنوں کو چھو رہے تھے، ایک آدمی نے کہا کہ اہل شام نے کفر کیا۔ حضرت عمار نے فرمایا کہ یوں نہ کہو، ان کے اور ہمارے نبی ایک ہیں، ان کا اور ہمارا قبلہ ایک ہے۔ وہ فتنے میں مبتلا ہیں، انہوں نے حق سے اعراض کیا ہے۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم ان سے قتال کریں تاکہ وہ حق پر واپس آجائیں۔

حواشی
(١) كذا في النسخ، وصوابه: (رياح) كما في كتب التراجم والتخريج، وكما في الأثرين بعده.
(٢) في [س]: (جازوا).
(٣) سقط من: [ع].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40647
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه الدولابي ٢/ ٤٨٠، والمروزي في تعظيم قدر الصلاة (٥٩٩)، وابن عساكر ١/ ٣٤٨، وابن أبي جردة في بغية الطلب ١/ ٣٠٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40647، ترقيم محمد عوامة 38996)