مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃ باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
حدیث نمبر: 40641
٤٠٦٤١ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن ابن عون عن أبي الضحى قال: قال سليمان بن صرد الخزاعي للحسن بن علي: أعذرني عند أمير المؤمنين، فإنما منعني من يوم الجمل كذا وكذا، قال: فقال الحسن: لقد رأيته حين اشتد القتال يلوذ بي ويقول: يا حسن لوددت أني مت قبل هذا بعشرين حجة (١).مولانا محمد اویس سرور
ابو الضٰحی سے منقول ہے کہ سلمان بن صرد نے حسن سے عرض کیا کہ آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاں میرا عذر پیش کریں۔ میں اس اس وجہ سے جنگ جمل میں حاضر نہیں ہوسکا۔ حسن نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب جنگ خوب بھڑک اٹھی کہ وہ میری آڑ لیے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے اے حسن ! میں پسند کرتا ہوں کہ میں اس واقعے سے بیس سال پہلے فوت ہوچکا ہوتا۔