مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40639
باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
حدیث نمبر: 40639
٤٠٦٣٩ - قال: قال (عمر) (١) بن قيس: فحدثنا رجل من حضرموت يقال له: أبو قيس، قال: لا نادى قنبر: من عرف شيئا فليأخذه، مر رجل على (قدر لنا) (٢) ونحن نطبخ فيها فأخذها، (فقلنا) (٣): دعها حتى ينضج ما فيها، قال: فضربها برجله ثم أخذها (٤).مولانا محمد اویس سرور
عمر بن قیس کہتے ہیں کہ مجھے ابو قیس جو حضر موت سے تعلق رکھتے تھے کہاجب قنبر نے ندا لگائی کہ اپنی چیزوں کو پہچان کرلے لو تو ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا ہم دیگچی میں کچھ پکا رہے تھے۔ اس نے اس دیگچی کو اٹھا لیا ہم نے کہا اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ اس میں جو ہے پک جائے ابو قیس کہتے ہیں کہ اس نے دیگچی میں ٹانگ ماری اور اس کو پکڑ کر چلتا ہوا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (عمرو).
(٢) في [أ، ب]: (فأدر المنا).
(٣) في [أ، ب]: (وقلنا).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي قيس الحضرمي.