مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40608

باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں

في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃

حدیث نمبر: 40608
٤٠٦٠٨ - حدثنا عباد بن العوام عن أشعث بن سوار عن أبيه قال: أرسل إلي موسى بن طلحة في (حاجة) (١) فأتيته، قال: (فبينا) (٢) أنا عنده إذ دخل عليه ناس من أهل المسجد، فقالوا: يا أبا عيسى! حدثنا في الأسارى، [(ليلتنا) (٣) فسمعتهم يقولون: أما موسى بن طلحة فإنه مقتول بكرة، فلما صليت الغداة جاء رجل ⦗٥٠٢⦘ يسعى؛ الأسارى (الأسارى) (٤)، قال] (٥): (ثم) (٦) جاء آخر في أثره يقول: موسى بن طلحة موسى بن طلحة، قال: فانطلقت، فدخلت على أمير المؤمنين فسلمت فقال: أتبايع؟ تدخل فيما دخل فيه الناس؟ قلت: نعم، قال: هكذا، ومد يده (فبسطها) (٧)، قال: فبايعته ثم قال: ارجع إلى أهلك ومالك، قال: فلما (رآني) (٨) الناسُ قد خرجت، قال: (جعلوا) (٩) يدخلون فيبايعون.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سوار سے منقول ہے کہ موسیٰ بن طلحہ نے مجھے کسی ضرورت کے لیے اپنے پا س بلایا میں حاضر خدمت ہوا۔ میں ان کے پاس بیٹھا تھا کہ اسی اثنا میں مسجد کے کچھ لوگ حضرت موسیٰ بن طلحہ کے پاس آئے اور کہا اے ابو عیسیٰ ہمیں اساریٰ میں گزری اپنی رات کے بارے میں بتائیے، انہوں نے فرمایا میں نے لوگوں کو کہتے سنا کہ موسیٰ بن طلحہ صبح کے وقت قتل کردئیے جائیں گے پس جب میں نے صبح کی نماز ادا کی تو ایک شخص دوڑتا ہوا آیا جو پکارتے ہوئے کہہ رہا تھا الا ساری الا ساری پھر ایک دوسرا شخص اس کے نقش قدم پر چلتا ہوا آیا وہ پکار رہا تھا موسیٰ بن طلحہ موسیٰ بن طلحہ حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ پس میں چلا اور امیر المومنین کے پاس آیا اور سلام کیا۔ امیر المومنین نے کہا کہ کیا تم بیعت کرتے ہو ؟ جس میں لوگ داخل ہوئے تم بھی داخل ہوتے ہو ؟ میں نے کہا جی ہاں۔ امیر المومنین نے فرمایا اس طرح اور اپنا ہاتھ پھیلایا۔ پس میں نے ان سے بیعت کرلی پھر کہا تم اپنے اہل و عیال کی طرف لوٹ جاؤ جب لوگوں نے مجھے نکلتے ہوئے دیکھا تو وہ داخل ہونا شروع ہوئے اور بیعت کرنے لگے۔

حواشی
(١) في [س]: (حاجته).
(٢) في [س]: (فينا)، وفي [ع]: (فبيني).
(٣) في [أ، ب]: (ليتنا).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٦) في [س]: (بم)، وسقط من: [جـ].
(٧) في [هـ]؛ (فبسطهما).
(٨) في [أ، ب، ط، هـ]: (رأى)، وانظر: الاستذكار ٨/ ٥٤٥.
(٩) في [أ، جـ]: (فجعلوا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40608
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 38959»