حدیث نمبر: 4060
٤٠٦٠ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) كثير بن زيد عن المطلب بن عبد اللَّه بن حنطب: أن عمر بن الخطاب أتى مسجد قباء على فرس له فصلى فيه ثم قال: ⦗٣٨١⦘ يا (يرفأ) (٢) آتني بجريدة، قال: فأتاه بجريدة فاحتجز عمر بثوبه ثم كنسه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد المطلب بن عبد اللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے گھوڑے پر مسجد قباء آئے اور اس میں نماز پڑھی۔ پھر اپنے غلام سے فرمایا اے یرفأ! جھاڑو لاؤ۔ وہ جھاڑو لے آئے تو حضرت عمر نے اپنے کپڑوں کو سمیٹ کرمسجد میں جھاڑو دی۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (قال: أخبرنا).
(٢) في [أ]: (برقا).
(٣) منقطع؛ المطلب لا يروي عن عمر.