مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40597

باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں

في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃

حدیث نمبر: 40597
٤٠٥٩٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو مالك الأشجعي عن سالم بن أبي الجعد عن محمد بن الحنفية قال: كنا في الشعب فكنا ننتقص عثمان فلما كان ذات يوم أفرطنا، فالتفتُ إلى عبد اللَّه ابن عباس فقلت له: يا أبا عباس! تذكر عشية الجمل؟ أنا عن يمين علي و (أنت) (١) عن شماله، إذ سمعنا الصيحة من قبل المدينة؟ قال: فقال ابن عباس: نعم، التي (بعث) (٢) بها فلان بن فلان، فأخبره أنه وجد أم المؤمنين عائشة (واقفة) (٣) في المربد تلعن قتلة عثمان، فقال علي: لعن اللَّه قتلة عثمان في السهل والجبل والبر والبحر، أنا عن يمين علي وهذا عن شماله، (قال) (٤): فسمعته من فيه إلى فيَّ وابن عباس: فواللَّه ما عبت عثمان إلى يومي هذا (٥).
مولانا محمد اویس سرور

محمد بن حنفیہ سے روایت ہے کہ ہم شعب (گھاٹی) میں بیٹھے حضرت عثمان کی کمی بیان کر رہے تھے ، ایک دن جب ہم نے حد سے تجاوز کیا تو میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے کہا اے ابن عباس رضی اللہ عنہما کیا آپکو جنگ جمل کی شام یاد ہے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دائیں جانب تھا اور آپ بائیں جانب جب ہم نے مدینہ کی طرف سے ایک چیخ سنی تھی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا جی ہاں جب فلاں کو اس کی خبر لانے کے لیے بھیجا تھا۔ پس اس نے خبر دی تھی کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اونٹوں کے باڑے میں کھڑے ہو کر عثمان کے قاتلوں پر لعنت کر رہی تھیں۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا لعنت ہو عثمان کے قاتلوں پر وہ چاہے نرم زمین میں ہوں، یا پہاڑوں میں ، خشکی میں ہوں، یا تری میں، میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دائیں جانب تھا اور یہ بائیں جانب تھے پس میں نے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آمنے سامنے یہ سنا۔ اللہ کی قسم میں نے حضرت عثمان کا آج تک کوئی عبی بیان نہیں کیا۔

حواشی
(١) في [س]: (إنك).
(٢) في [س]: (لعب).
(٣) في [س]: (وافقة).
(٤) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40597
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٧٣٣)، ونعيم في الفتن (٤٤٨)، وابن عساكر ٣٩/ ٤٥٥، وابن شبه (٢٢٤٨).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2943، ترقيم محمد عوامة: 38948»