مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40582
باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
حدیث نمبر: 40582
٤٠٥٨٢ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا شريك عن (السدي) (١) عن عبد خير عن علي أنه قال يوم الجمل: لا تتبعوا مدبرا، ولا تجهزوا على جريح، ومن ألقى سلاحه فهو آمن (٢).مولانا محمد اویس سرور
عبد خیر سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جنگ جمل کے دن فرمایا ! تم بھاگنے والے کا پیچھا مت کرو اور نہ زخمی کو قتل کرو اور جس نے ہتھیار ڈال دیا وہ امن والا ہے۔
حواشی
(١) في [س، ع]: (الشدي).