مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
إذا نسي أن يقرأ حتى (ركع) ثم ذكرها وهو راكع باب: جو آدمی قراءت کرنا بھول گیا اور رکوع کر لیا، پھر رکوع میں اسے یاد آیا تو وہ کیا کرے
حدیث نمبر: 4058
٤٠٥٨ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: إذا ركعت فرفعت رأسك فاقرأ إن شئت بعد ما ترفع رأسك، ثم اركع، (و) (١) إن شئت فاسجد كما أنت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم رکوع کرلو اور اپنے سر کو اٹھاؤ تو اگر چاہو تو سر اٹھانے کے بعد قراءت کرلو اور پھر رکوع کرو اور اگر چاہو تو سجدہ کرلو جیسا کہ تم کرنے والے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].