مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃ باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
حدیث نمبر: 40575
٤٠٥٧٥ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا إسماعيل عن قيس قال: قالت عائشة: لما حضرتها الوفاة ادفنوني مع أزواج النبي ﵇ (١) فإني كنت أحدثت بعده حدثًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
قیس سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے قریب الوفات فرمایا کہ مجھے ازاوج مطہرات کے ساتھ دفنانا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ایک طریقہ اختیار کیا (قتال کے لیے خروج کیا)
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.