مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃ باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
حدیث نمبر: 40565
٤٠٥٦٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن شريك عن أبي (العنبس) (١) عن أبي البختري قال: سئل علي عن أهل الجمل قال: (قيل) (٢) أمشركون هم؟ قال: من الشرك فروا، قيل أمنافقون هم؟ قال: إن المنافقين لا يذكرون اللَّه إلا قليلا، قيل: فما هم؟ قال: إخواننا بغوا علينا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بختری سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا اہل جمل کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان سے کہا گیا کیا وہ مشرک تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا نہیں ! شرک سے تو وہ بھاگے تھے۔ پھر کہا گیا کیا وہ منافق تھے ؟ انہوں نے فرمایا نہیں منافق لوگ تو اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر بہت کم پھر کہا گیا پھر کون تھے وہ ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہمارے بھائی تھے جنہوں نے ہمارے خلاف بغاوت کی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (العيش)، وفي [ص]: (العنبر).
(٢) في [ع]: (فتل).
(٣) منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن علي، أخرجه البيهقي ٨/ ١٧٣، وبنحوه عبد الرزاق (١٨٦٥٦)، والمروزي في تعظيم قدر الصلاة (٥٩٢)، وابن عساكر ١/ ٣٤٥.