مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40561
باب: سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
حدیث نمبر: 40561
٤٠٥٦١ - (حدثنا) (١) ابن إدريس عن حصين عن ميسرة (أبي) (٢) جميلة قال: إن أول يوم تكلمت الخوارج يوم الجمل قالوا: ما أَحلَّ لنا دماءهم وحرم علينا ذراريهم وأموالهم قال: فقال علي: إن (العيال) (٣) مني على الصدر والنحر، ولكم في خمسمائة خمسمائة، جعلتها لكم ما يغنيكم عن العيال (٤).مولانا محمد اویس سرور
میسرہ ابی جمیلہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ خوارج نے سب سے پہلے یوم جمل کو بات کی وہ کہہ رہے تھے کیا وجہ ہے کہ ہمارے لیے ان کے خون کو حلال کیا گیا اور ہم پر ان کی اولاد و اموال کو حرام کیا گیا ہے کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اہل و عیال میری طرف سے سینے اور گردن پر ہیں (یعنی ان کی ذمہ داری مجھ پر ہے) اور تمہارے لیے پانچ پانچ سو درہم مال غنیمت ہے جو تمہیں اہل و عیال سے بےنیاز کردے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [س]: (ابن).
(٣) في [ب]: (العنال).