حدیث نمبر: 40561
٤٠٥٦١ - (حدثنا) (١) ابن إدريس عن حصين عن ميسرة (أبي) (٢) جميلة قال: إن أول يوم تكلمت الخوارج يوم الجمل قالوا: ما أَحلَّ لنا دماءهم وحرم علينا ذراريهم وأموالهم قال: فقال علي: إن (العيال) (٣) مني على الصدر والنحر، ولكم في خمسمائة خمسمائة، جعلتها لكم ما يغنيكم عن العيال (٤).
مولانا محمد اویس سرور

میسرہ ابی جمیلہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں پہلی دفعہ خوراج سے یوم جمل کو ملا وہ کہہ رہے تھے ہمارے لیے اللہ نے حلال نہیں کیا ان کے خون کو اور ہم پر ان کے اولاد و اموال کو حرام کیا ہے کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میرے اہل و عیال سینے اور گردن پر ہیں (یعنی جنگ میں پیش پیش ہیں) اور تمہارے لیے پانچ پانچ سو درہم مال غنیمت ہے جو تمہیں اہل و عیال سے بےنیاز کردے گا۔

حواشی
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [س]: (ابن).
(٣) في [ب]: (العنال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40561
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ ميسرة صدوق على الصحيح؛ أخرجه أبو عروبة في الأوائل (١٧٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40561، ترقيم محمد عوامة 38914)