مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يقول: إذا نسي القراءة أعاد باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر قراءت کرنا بھول گیا تو دوبارہ نماز پڑھے گا
حدیث نمبر: 4056
٤٠٥٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن همام قال: صلى عمر المغرب فلم يقرأ فيها، فلما انصرف قالوا له: يا أمير المؤمنين إنك لم تقرأ، فقال: إني حدثت نفسي وأنا في الصلاة (بعير وجهتها) (١) من المدينة، فلم أزل أجهزها ⦗٣٨٠⦘ حتى دخلت الشام، قال: ثم أعاد الصلاة والقراءة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے مغرب کی نماز پڑھائی اور اس میں قراءت نہ کی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے آپ سے کہا اے امیر المؤمنین ! آپ نے قراءت نہیں کی۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ میں دورانِ نماز اپنے دل میں ایک لشکر کے بارے میں سوچ رہا تھا جسے میں نے مدینہ سے روانہ کیا ہے، میں اس کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ وہ شام میں کب داخل ہوگا۔ پھر آپ نے نماز اور قراءت کا اعادہ فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ]: (بغير وجهها).