حدیث نمبر: 4053
٤٠٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث قال: جاء رجل إلى عليّ فقال: إني صليت ونسيت أن أقرأ، فقال له: أتممت الركوع والسجود؟ قال: نعم. قال: يجزئك (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے لیکن میں قراءت کرنا بھول گیا تھا، اب میں کیا کروں ؟ حضرت علینے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے رکوع اور سجدہ پوری طرح کیا تھا ؟ اس نے کہا جی ہاں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تمہاری نماز ہوگئی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4053
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ الحارث ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4053، ترقيم محمد عوامة 4031)