حدیث نمبر: 40518
٤٠٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال: (١) (حدثنا) (٢) محمد بن بشر قال: (حدثنا) (٣) إسماعيل بن أبي خالد عن (مجالد) (٤) عن (٥) الشعبي عن عامر بن شهر قال: سمعت من النبي ﷺ كلمة، ومن النجاشي كلمة، سمعت النبي ﷺ يقول: "انظروا قريشا فاسمعوا من قولهم وذروا (٦) فعلهم"، قال: وكنت عند النجاشي إذ جاء ابن له من الكتاب فقرأ آية من الإنجيل (ففهمها) (٧) فضحكت، فقال: مم تضحك؟ (٨) من كتاب اللَّه؟ أما واللَّه (إنها لفي كتاب) (٩) اللَّه الذي أنزل على عيسى أن اللعنة ⦗٤٤٧⦘ تكون في الأرض إذا كان أمراؤ (ها) (١٠) الصبيان (١١).
مولانا محمد اویس سرور

عامر بن شہر سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک بات سنی اور نجاشی سے بھی ایک بات سنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اہل قریش کو دیکھو اور ان کی باتوں کو سنو اور ان کے افعال کو چھوڑو۔ کہتے ہیں کہ میں نجاشی کے پاس تھا کہ اس کا ایک بیٹا کتاب لے کر آیا اور اس نے انجیل کی ایک آیت پڑھی پھر اس کو سمجھایا میں ہنسا۔ نجاشی نے کہاتم کتاب اللہ کی وجہ سے ہنستے ہو ؟ سنو اللہ کی قسم بیشک اس کتاب میں جو اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ پر اتاری ہے لکھا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی لعنت اس زمین پر اس وقت ہوگی جب اس پر امراء بچے ہونگے (نو عمر لڑکے ہونگے)

حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) في [ع]: (نا).
(٣) في [ع]: (نا).
(٤) في [س]: (مجاهد).
(٥) في [جـ]: زيادة (عامر).
(٦) في [أ، ب]: زيادة (من).
(٧) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (ففهمتها).
(٨) في [أ، ب، جـ، س]: زيادة (أتضحك)، وفي [ع]: زيادة (تضحك).
(٩) في [أ، ب، ع]: (إن في كتاب).
(١٠) سقط من: [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40518
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (١٥٥٣٦)، وابن حبان (٤٥٨٥)، وابن سعد ٦/ ١٧، وأبو داود (٤٧٣٦)، وأبو يعلى (٦٨٦٤)، والطحاوي في شرح المشكل (٣١٣١)، وابن أبي عاصم في السنة (١٥٤٣)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ١٤٠، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ١٢٦، وابن عدي ٣/ ١٠٣٨.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40518، ترقيم محمد عوامة 38872)