حدیث نمبر: 40503
٤٠٥٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن عاصم قال: سمعت أبا وائل يقول: لما قتل عثمان قال أبو موسى: إن هذه الفتنة فتنة باقرة كداء البطن، لا ندري أنى (تؤتى) (١) تأتيكم (من) (٢) مامنكم وتدع الحليم كأنه ابن أمس، قطعوا أرحامكم وانتصلوا رماحكم (٣).
مولانا محمد اویس سرور

ابو وائل کہتے ہیں کہ جب عثمان کو شہید کیا گیا تو ابو موسیٰ نے فرمایا کہ بیشک یہ فتنہ پیٹ پھاڑنے والا ہے، پیٹ کی بیماری کی طرح ہم نہیں جانتے کہ یہ کہاں سے آیا ہے۔ تمہارے پاس یہ تمہارے امن کی جگہ سے آیا ہے۔ بردبار انسان کو گزشتہ کل کے بچے کی طرح بناڈالے گا تم قطع رحمی کرو گے اور ایک دوسرے پر نیزوں کے وار کرو گے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (يؤتى).
(٢) في [س، ع]: (عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40503
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عاصم في أبي وائل، وأخرجه نعيم (١٢٢)، وابن قتيبة في غريب الحديث ٢/ ٦٩، وابن عساكر ٣٢/ ٩١، وأبو بكر الشافعي في الغيلانيات (٨٧٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40503، ترقيم محمد عوامة 38858)