مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
ما قالوا فيه إذا نسي أن يقرأ بالحمد باب: جو شخص سورۃ الفاتحہ پڑھنا بھول جائے وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4048
٤٠٤٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر والحكم في رجل (نسي) (١) فاتحة الكتاب، قال الشعبي: يسجد سجدتي السهو، وقال الحكم: يقرأها إذا (ذكرها) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ حضرت عامر اور حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو نماز میں سورة الفاتحہ پڑھنا بھول جائے۔ حضرت شعبی نے فرمایا کہ وہ سجدہ سہو کرے اور حضرت حکم نے کہا کہ جب یاد آئے اس وقت سورة الفاتحہ پڑھ لے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (ينسا).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (ذكر).