حدیث نمبر: 40456
٤٠٤٥٦ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه عن بن الزبير قال: قلت لعثمان يوم الدار: اخرج فقاتلهم، فإن معك من قد نصر اللَّه بأقل منه، واللَّه (إن) (١) قتالهم لحلال، قال: فأبى، وقال: من كان لي عليه سمع وطاعة فليطع عبد اللَّه بن الزبير، وكان أمره يومئذ (على الدار) (٢)، وكان ذلك اليوم صائما (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت عثمان سے گھر (کے محاصرے) کے دن عرض کیا آپ نکلیں اور ان سے قتال کریں بلاشبہ آپ کے ساتھ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اس سے کم مقدار میں مدد کی بخدا ان سے قتال حلال ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان نے انکار کیا اور فرمایا جس آدمی پر میری بات سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے وہ عبداللہ بن زبیر کی اطاعت کرے اور حضرت عثمان نے ان کو اس دن گھر پر امیر مقرر کیا تھا اور حضرت عثمان اس دن روزہ دار تھے۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (و).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40456
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40456، ترقيم محمد عوامة 38817)