٤٠٤١١ - قال: (و) (١) حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا يونس بن (أبي) (٢) إسحاق عن (عبيد اللَّه) (٣) بن (بشير) (٤) بن جرير البجلي قال: قال علي: إن آخر (خارجة) (٥) تخرج في الإسلام (بالرميلة: رميلة) (٦) الدسكرة، فيخرج إليهم الناس فيقتلون منهم ثلثا، ويدخل ثلث ويتحصن (ثلث) (٧) في الدير دير مرمار، فمنهم (الأشمط) (٨)، فيحضرهم الناس (فينزلونهم) (٩) (فيقتلونهم) (١٠)، (فهي) (١١) آخر خارجة تخرج في الإسلام (١٢).حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ آخری باغی جو اسلام میں نکلے گا وہ کوفہ کے مسافر خانے دسکرہ (جو محل کی طرح بنا ہوا ہے) سے نکلے گا لوگ ان کے ساتھ مل جائیں گے ان میں سے ایک تہائی قتل کرد یے جائیں گے اور ایک تہائی داخل ہوجائیں گے (محفوظ مقام میں) اور ایک تہائی راہب خانے میں محصور ہوجائیں گے مرماری (جو سامراء کے نواح میں وصف پل کے پاس ہے) راہب خانے میں ان میں سے کچھ سفید سیاہ بالوں والے ہوں گے لوگ ان کا محاصرہ کر کے ان کو ماریں گے (راہب خانے وغیرہ سے) اور ان کو قتل کردیں گے یہ آخری باغی لشکر ہوگا جو اسلام میں نکلے گا۔