مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40372
باب: یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ما ذكر في فتنة الدجال
٤٠٣٧٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير وأبو أسامة (قالا) (١): (حدثنا) (٢) إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم قال: قام أبو بكر فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال: يا أيها الناس! إنكم تقرؤون هذه الآية: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا (عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ) (٣) لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾ [المائدة: ١٠٥]، وإنا سمعنا رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن الناس إذا رأوا المنكر لا (يغيرونه) (٤) أوشك اللَّه أن (يعمهم) (٥) بعقابه"، قال أبو أسامة: وقال مرة أخرى: وأنا سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول (٦).حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت ابوبکر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کی پھر ارشاد فرمایا اے لوگو ! تم یہ آیت پڑھتے ہو : اہل ایمان ! تم پر تمہاری جانیں لازم ہیں جب تم ہدایت پر ہو تو کسی کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں دے گی اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بلاشبہ جب لوگ برائی کو دیکھ کر اسے بدلیں گے نہیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب پر عذاب بھیج دیں ابو اسامہ راوی فرماتے ہیں کہ دوسری مرتبہ انہوں نے یوں کہا: اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔