مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40272
باب: یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ما ذكر في فتنة الدجال
٤٠٢٧٢ - حدثنا المعلي بن منصور قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا الحارث بن (حصيرة) (١) عن زيد بن وهب قال: سمعت أبا ذر يقول: لأن أحلف ⦗٣٣٤⦘ عشرا: أن ابن صياد هو الدجال، أحب إلي من أن أحلف واحدة أنه ليس به، وذلك لشيء سمعته من رسول اللَّه ﷺ؛ بعثني رسول اللَّه ﷺ (٢) إلى أم ابن صياد (٣) فقال: "سلها: كم حملت به؟ " فقالت: حملت به اثني عشر شهر (ا) (٤)، فأتيته فأخبرته، فقال: "سلها (عن صيحته) (٥) حيث وقع؟ " (قالت) (٦): صاح (صياح) (٧) صبي (ابن) (٨) شهرين، قال: أو قال له رسول اللَّه ﷺ: "إني قد خبأت لك (خبيئا) (٩) " فقال: خبأت لي عظم شاة عفراء، وأراد أن (يقول) (١٠): والدخان، فقال رسول اللَّه ﷺ: "إخسأ فإنك لن تسبق القدر" (١١).حضرت ابو ذر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں دس مرتبہ قسم کھاؤں کہ ابن صیاد وہی دجال ہے مجھے یہ زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں ایک مرتبہ قسم کھاؤں کہ وہ دجال نہیں ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سلسلے میں کچھ سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ابن صیاد کی ماں کے پاس بھیجا اور فرمایا کہ اس سے پوچھنا وہ اس سے کتنی دیر حاملہ رہی اس نے کہا میں اس سے بارہ مہینے حاملہ رہی راوی فرماتے ہیں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کو بتلایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس سے پوچھو اس کے چیخنے کے بارے میں جب وہ پیدا ہوا تو اس کے ماں نے بتلایا یہ دو مہینے کے بچے کی طرح چیخا راوی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ میں نے تمہارے لیے ایک بات دل میں چھپائی ہے اس نے کہا کہ آپ نے میرے لیے سفید بکری کی ہڈی کو چھپایا ہے اور یہ کہنا چاہتا تھا کہ دخان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دور ہوجا تو تقدیر سے نہیں بڑھ سکتا۔