حدیث نمبر: 40272
٤٠٢٧٢ - حدثنا المعلي بن منصور قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا الحارث بن (حصيرة) (١) عن زيد بن وهب قال: سمعت أبا ذر يقول: لأن أحلف ⦗٣٣٤⦘ عشرا: أن ابن صياد هو الدجال، أحب إلي من أن أحلف واحدة أنه ليس به، وذلك لشيء سمعته من رسول اللَّه ﷺ؛ بعثني رسول اللَّه ﷺ (٢) إلى أم ابن صياد (٣) فقال: "سلها: كم حملت به؟ " فقالت: حملت به اثني عشر شهر (ا) (٤)، فأتيته فأخبرته، فقال: "سلها (عن صيحته) (٥) حيث وقع؟ " (قالت) (٦): صاح (صياح) (٧) صبي (ابن) (٨) شهرين، قال: أو قال له رسول اللَّه ﷺ: "إني قد خبأت لك (خبيئا) (٩) " فقال: خبأت لي عظم شاة عفراء، وأراد أن (يقول) (١٠): والدخان، فقال رسول اللَّه ﷺ: "إخسأ فإنك لن تسبق القدر" (١١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ذر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں دس مرتبہ قسم کھاؤں کہ ابن صیاد وہی دجال ہے مجھے یہ زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں ایک مرتبہ قسم کھاؤں کہ وہ دجال نہیں ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سلسلے میں کچھ سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ابن صیاد کی ماں کے پاس بھیجا اور فرمایا کہ اس سے پوچھنا وہ اس سے کتنی دیر حاملہ رہی اس نے کہا میں اس سے بارہ مہینے حاملہ رہی راوی فرماتے ہیں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے آپ کو بتلایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس سے پوچھوا س کے چیخنے کے بارے میں تو اس کے ماں نے بتلایا یہ چیخا دو مہینے کی طرح اس ابن صیاد نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ میں نے تمہارے لیے ایک بات دل میں چھپائی ہے اس نے کہا کہ آپ نے میرے لیے سفید بکری کی ہڈی کو چھپایا ہے اور یہ کہنا چاہتا تھا کہ دخان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دور ہوجا تو تقدیر سے نہیں بڑھ سکتا۔

حواشی
(١) في [س]: (حضيرة).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [س]: زيادة (هو).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) في [س]: (عن صحبه)، وفي [هـ]: (أصيحة)، وفي [ط]: (عن صبيحته).
(٦) في [أ، ب]: (قال).
(٧) في [س]: (صاح).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) في [أ، ب، جـ، ع]: (خبيًا)، وفي [س]: (خيبًا).
(١٠) في [أ، ب]: (تقول).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40272
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف الحارث بن حصيرة، أخرجه أحمد ٥/ ١٤٨ (٢١٣٥٧)، والطحاوي في شرح المشكل ٧/ ٢٨٨، والعقيلي في الضعفاء ١/ ٢١٦، وابن شبه (٧٦٨)، والطبراني في الأوسط (٨٥٢٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40272، ترقيم محمد عوامة 38640)