حدیث نمبر: 40263
٤٠٢٦٣ - حدثنا أسود بن عامر قال: حدثنا حماد بن سلمة عن خالد عن عبد اللَّه بن (شقيق) (١) عن عبد اللَّه بن سراقة عن أبي عبيدة قال: سمعت (رسول اللَّه) (٢) ﷺ يقول: "إنه لم يكن نبي بعد نوح إلا وقد أنذر قومه الدجال، وإني ⦗٣٢٦⦘ أنذركموه"، وصفه لنا رسول اللَّه ﷺ وقال: "سيدركه بعض من رآني، أو سمع كلامي"، قالوا: يا رسول اللَّه، كيف قلوبنا يومئذ؟ (أمثلها) (٣) اليوم؟ قال: (أو (خيرًا) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور

ابو عبیدہ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا حضرت نوح کے بعد ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے۔ اور بلاشبہ میں تمہیں اس سے ڈراتا ہوں (راوی فرماتے ہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے اس کے بارے میں بیان کیا اور ارشاد فرمایا عنقریب اسے پائے گا وہ شخص جس نے مجھے دیکھا یا فرمایا جس نے میرے کلام کو سنا صحابہ کرام نے عرض کیا اس وقت ہمارے قلوب کیسے ہوں گے کیا آج کے دن جیسے ہوں گے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس سے بہتر ہوں گے۔

حواشی
(١) في [جـ]: (شفيق).
(٢) في [ع]: (النبي).
(٣) في [جـ]: (مثلها).
(٤) في [ع]: (خير).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40263
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد اللَّه بن سراقة صدوق، أخرجه أحمد (١٦٩٣)، وأبو داود (٤٧٥٦)، والترمذي (٢٢٣٤)، والحاكم ٤/ ٥٤٢، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (٥٩٥)، وأبو يعلى (٨٧٥)، وابن حبان (٦٧٧٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40263، ترقيم محمد عوامة 38631)