مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40261

باب: یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے

ما ذكر في فتنة الدجال

حدیث نمبر: 40261
٤٠٢٦١ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا شيبان عن يحيى عن الحضرمي بن لاحق عن أبي صالح عن عائشة أم المؤمنين قالت: (دخل) (١) علي النبي ﷺ وأنا أبكي، فقال: "ما يبكيك؟ " (فقلت) (٢): يا رسول اللَّه، ذكرت الدجال، قال: "فلا تبكي فإن يخرج وأنا حي أكفيكموه، (وإن أمت) (٣) فإن ربكم ليس (بأعور) (٤)، وإنه يخرج معه (يهود) (٥) أصبهان، فيسير حتى ينزل (بضاحية) (٦) ⦗٣٢٥⦘ المدينة، ولها يومئذ سبعة أبواب، على كل باب (ملكان) (٧)، فيخرج إليه شرار أهلها، فينطلق حتى يأتي (٨) لد، فينزل عيسى بن مريم (٩) فيقتله، ثم يمكث عيسى في الأرض أربعين سنة أو (قريبًا) (١٠) من أربعين سنة إماما عادلا وحكما مقسطا" (١١).
مولانا محمد اویس سرور

ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ میں رو رہی تھی انہوں نے پوچھا تمہیں کونسی چیز رلا رہی ہے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دجال کے تذکرے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہ رو اگر وہ میری زندگی میں نکلا تو میں تمہاری کفایت کرونگا اور اگر میری وفات ہوجائے تو بلاشبہ تمہارا رب کانا نہیں ہے بلاشبہ اس کے ساتھ اصبہان کے یہود نکلیں گے وہ چلے گا یہاں تک کہ مدینہ کے بیرونی کنارے میں آئے گا اور اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے مدینہ کے شریر لوگ اس کی طرف نکلیں گے وہ چلے گا یہاں تک کہ مقام لد پر پہنچے گا حضرت عیسیٰ بن مریم اتریں گے اور اسے قتل کریں گے پھر حضرت عیسیٰ زمین میں چالیس سال کا عرصہ ٹھہریں گے یا راوی فرماتے ہیں یوں فرمایا کہ چالیس سال کے قریب کا زمانہ امام عادل اور انصاف کرنے والے فیصل بن کر ٹھہریں گے۔

حواشی
(١) في [س]: (دخلت).
(٢) في [ع]: (فقالت).
(٣) في [ب]: (وإذا مت).
(٤) في [ب]: (أعور).
(٥) سقط من: [أ، س].
(٦) في [ع]: (بناحية).
(٧) في [هـ]: (مكان).
(٨) في [س]: زيادة (باب).
(٩) في [جـ]: زيادة ﵉.
(١٠) في [ع]: (قريب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40261
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ الحضرمي صدوق، أخرجه أحمد (٢٤٤٦٧)، وابن حبان (٦٨٢٢)، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (٩٩٦)، والشاشي (٦٨٧)، وابن منده (١٠٥٥).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ الحضرمي صدوق . »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6822، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4243، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25105، 26687، ترقيم محمد عوامة: 38629»