حدیث نمبر: 40241
٤٠٢٤١ - قال: (و) (١) حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن (مجالد) (٢) عن الشعبي عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أنا أختم ⦗٣١٧⦘ ألف نبي (أو) (٣) أكثر، (و) (٤) إنه ليس من نبي بعث إلى قوم إلا ينذر قومه الدجال، وإنه قد بين لي ما (لم) (٥) يبين لأحد، وإنه أعور، وإن ربكم ليس بأعور" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں ہزار یا اس سے زیادہ نبیوں کے آخر میں آنے والا ہوں اور یقینا کوئی نبی (علیہ السلام) کسی قوم کی طرف مبعوث نہیں کیا گیا مگر اس نے اپنی قوم کو دجال کے فتنے سے ڈرایا اور بلاشبہ میرے لیے اس کے بارے میں وہ بات واضح ہوئی ہے جو کسی کے لیے واضح نہیں ہوئی اور وہ (یہ کہ وہ) کانا ہے اور بلاشبہ تمہارا رب کانا نہیں ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [س]: (مجاهد).
(٣) في [ب]: (إذ).
(٤) في [أ، ب]: (أو).
(٥) سقط من: [ع].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40241
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه الطبراني في الأوسط (٩١٩٩)، والبزار كما في مجمع الزوائد ٧/ ٣٤٧، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٣٣٥، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (١٠٠٥)، وابن سعد ١/ ١٩٢.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40241، ترقيم محمد عوامة 38610)