مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40237
٤٠٢٣٧ - (حدثنا) (١) محمد بن الحسن قال: حدثنا عبد ربه عن الحسن بن عمرو الفقيمي عن يحيى بن هانئ عن الحارث بن قيس قال: قال لي عبد اللَّه بن مسعود: أتحب أن يسكنك اللَّه وسط الجنة؟ قال: فقلت: جعلت فداك، وهل أريد إلا ذاك؟ قال: عليك بالجماعة أو بجماعة الناس (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث بن قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہں ک جنت کے درمیان میں ٹھہرائیں راوی نے فرمایا میں نے عرض کیا میں آپ پر قربان میں تو یہ ہی چاہتا ہوں انہوں نے ارشاد فرمایا تم پر جماعت لازم ہے یا فرمایا لوگوں کی جماعت لازم ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، س، ع].