مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40235
٤٠٢٣٥ - (حدثنا) (١) عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن ⦗٣١٥⦘ زيد بن وهب قال: قال حذيفة: (تقتتل) (٢) بهذا الغائط فئتان لا أبالي في أيهما (عرفتك) (٣)، فقال له رجل: أفي الجنة هؤلاء أم في النار؟ قال: ذاك الذي أقول لك، قال: فما قتلا (هم؟) (٤) قال: قتلى جاهلية (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا اس براز کی وجہ سے دو گروہوں کی لڑائی ہوگی مجھے اس کی پروا نہیں ہے کہ میں تمہیں ان دونوں میں سے کس کے اندر پہچانتا ہوں ان سے ایک صاحب نے عرض کیا کیا یہ جنت میں ہوں گے یا جہنم میں ہوں گے انہوں نے فرمایا یہی وہ بات ہے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اس نے پوچھا ان کے مقتولین کی کیا حالت ہوگی ارشاد فرمایا وہ زمانہ جاہلیت کے مقتولین کی طرح ہوں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [س]: (نقتتل)، وفي [ع]: (يقتتل).
(٣) في [أ]: (عرفيك)، وسقط من: [س].
(٤) سقط من: [س].