مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40215
٤٠٢١٥ - حدثنا عبد (الرحمن) (١) بن محمد المحاربي عن ليث عن (عون) (٢) (ابن) (٣) أبي جحيفة عن عبد الرحمن عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أيعجز أحدكم إذا أتاه الرجل يقتله -يعني من أهل كذا- أن يقول هكذا -وقال بإحدى يديه على الأخرى- فيكون كالخير من ابني آدم، وإذا هو في ⦗٣١٠⦘ الجنة وإذا قاتله في النار" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تم میں سے کوئی ایک عاجز ہے اس بات سے کہ جب اس کے پاس کوئی آدمی اس کو قتل کرنے کے لیے آئے مراد ان کی یہ تھی کہ فلاں لوگوں میں سے کوئی کہے کہ وہ یوں کرے اور اشارہ کیا اپنے ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کی طرف پس وہ ہوجائے گا اولاد آدم میں سے بہترین لوگوں کی طرح اور وہ آدمی جنت میں ہوگا اور اس کا قاتل جہنم میں ہوگا۔
حواشی
(١) في [ع]: (اللَّه).
(٢) في [ب]: (عوف).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن سميرة، أخرجه أبو داود (٤٢٦٠)، وأحمد (٥٧٠٨)، والبخاري في التاريخ ٥/ ٢٩١، والطبراني في الأوسط (٢٠١٥)، والمزي ١٧/ ١٦١، وابن عساكر ٧/ ٦٤، والخطيب في تالي التلخيص (٣٤٠).