مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40203
٤٠٢٠٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبيه عن عكرمة (١) عن ابن عباس قال: قال كعب: إذا رأيت القطر قد منع فاعلم أن الناس قد منعوا الزكاة فمنع اللَّه ما عنده، وإذا رأيت السيوف قد عريت فاعلم أن حكم اللَّه (قد) (٢) ضيع فانتقم بعضهم من بعض، وإذا رأيت الزنى قد فشا (فاعلم) (٣) أن الربا قد فشا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عباس حضرت کعب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا جب تم دیکھو بارش روک دی گئی ہے تو جان لینا لوگوں نے زکوٰۃ روک دی ہے اللہ تعالیٰ نے جو اس کے پاس چیز تھی (یعنی بارش) وہ روک لی۔ اور جب تم دیکھو تلواریں ننگی ہوگئی ہیں تو جان لینا اللہ تعالیٰ کا حکم ضائع کیا جارہا ہے تو وہ ایک دوسرے سے انتقام لینے لگے اور جب تو دیکھے زنا عام ہوگیا تو جان لینا کہ سود پھیل چکا ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: زيادة (عن أمه)، وفي [أ، ب، س، ط، هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ع]: (فأعلموا).