مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40192
باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
حدیث نمبر: 40192
٤٠١٩٢ - حدثنا شبابة عن شعبة عن يحيى بن حصين قال: سمعت الحي غير واحد يحدثون عن أبي أنه قال لسعد بن أبي وقاص: ما يمنعك من القتال؟ قال: لا حتى يعطوني سيفا يعرف المؤمن من الكافر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن حصین فرماتے ہیں کہ میں نے قبیلے کے کئی لوگوں سے سنا وہ میرے والد سے بیان کرتے تھے کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے کہا کہ آپ کو کونسی چیز لڑائی سے روکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نہیں لڑوں گا یہاں تک کہ لوگ مجھے ایسی تلوار دیں جو مومن اور کافر کو پہچانتی ہو (حضرت سعد بن ابی وقاص فتنوں سے جدا رہتے تھے اور جمل، صفین اور حضرت عثمان کی شہادت ان تمام مواقع میں الگ رہے)
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام رواته.