مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40192
٤٠١٩٢ - حدثنا شبابة عن شعبة عن يحيى بن حصين قال: سمعت الحي غير واحد يحدثون عن أبي أنه قال لسعد بن أبي وقاص: ما يمنعك من القتال؟ قال: لا حتى يعطوني سيفا يعرف المؤمن من الكافر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے کہا کہ آپ کو کونسی چیز لڑائی سے روکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ کوئی چیز نہیں روکتی یہاں تک کہ تم مجھے ایسی تلوار دو جو مومن اور کافر کو پہچانتی ہو (حضرت سعد بن ابی وقاص فتنوں سے جدا رہتے تھے اور جمل، صفین، تیمں ، اور حضرت عثمان کی شہادت ان تمام مواقع میں الگ رہے)
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام رواته.