مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40179
٤٠١٧٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن شقيق عن حذيفة قال: المنافقون الذين فيكم اليوم شر من المنافقين الذين كانوا على عهد رسول اللَّه ﷺ قال: (قلنا) (١): (يا (أ) (٢) با) (٣) عبد اللَّه وكيف ذاك؟ قال: إن (أولئك) (٤) كانوا يسرون نفاقهم، كان هؤلاء أعلنوه (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ آج کل جو منافق تمہارے اندر ہیں وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کے منافقین سے زیادہ برے ہیں راوی نے فرمایا ہم نے عرض کیا اے ابو عبداللہ یہ کیسے ہوسکتا ہے انہوں نے فرمایا اس لیے کہ وہ اپنے نفاق کو چھپاتے تھے اور یہ اسے ظاہر کرتے ہیں۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (قلت).
(٢) سقط من: [أ، ع].
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [ع]: (هؤلاء).