حدیث نمبر: 40174
٤٠١٧٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن زيد عن حذيفة قال: ما بقي من المنافقين إلا أربعة، أحدهم شيخ كبير لا يجد برد الماء من الكبر، قال: فقال له رجل: فمن هؤلاء الذين (ينقبون) (١) بيوتنا ويسرقون علائقنا؟ قال: ويحك، أولئك الفساق (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا منافقین میں سے سوائے چار کے کوئی بھی باقی نہیں رہا ان میں سے ایک بوڑھا ہے جو بڑھاپے کی وجہ سے پانی کی ٹھنڈک کو نہیں پاتا راوی کہتے ہیں ایک شخص نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ یہ کون لوگ ہیں جو ہمارے گھروں میں نقب لگاتے ہیں اور ہمارے مالوں کو چوری کرتے ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا کہ تیرے لیے ہلاکت ہو یہ تو فساق لوگ ہیں۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س]: (يقضون).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40174
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٨١)، والنسائي (١١٢١٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40174، ترقيم محمد عوامة 38546)