مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40168
٤٠١٦٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن ربعي عن أبي بكرة عن النبي ﷺ (١) أنه قال: "إذا المسلمان (حمل) (٢) أحدهما على أخيه بالسلاح فهما على حرف جهنم، فإذا قتل أحدهما صاحبه (دخلاها) (٣) جميعًا" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جب دو مسلمانوں میں سے ایک اپنے بھائی کے خلاف اسلحہ اٹھائے تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں اور جب ان دونوں میں ایک دوسرے کو قتل کردے تو وہ دونوں جہنم میں داخل ہوں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [س]: (حل).
(٣) في [س]: (وخلاها).