مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40143
٤٠١٤٣ - حدثنا (١) أبو الأحوص عن (عبد اللَّه) (٢) بن شريك عن بشر بن غالب قال: لقي عبد اللَّه بن الزبير الحسين بن علي بمكة فقال: يا أبا عبد اللَّه بلغني أنك تريد العراق؟ قال: أجل، قال: فلا تفعل فإنهم قتلة أبيك، الطاعنون في بطن أخيك، وإن أتيتهم قتلوك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بشر بن غالب سے روایت ہے فرمایا کہ عبداللہ بن زبیر حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے مکہ مکرمہ میں ملے حضرت عبداللہ نے پوچھا اے ابو عبداللہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ آپ عراق کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے فرمایا ہاں حضرت عبداللہ نے کہا ایسا نہ کرنا بلاشبہ وہ آپ کے والد کے قاتلین ہیں اور آپ کے بھائی کے پیٹ پر نیزہ مارنے والے ہیں اگر آپ ان کے پاس گئے تو وہ آپ کو قتل کردیں گے۔
حواشی
(١) في [أ]: زيادة (عبد).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عبيد اللَّه).