حدیث نمبر: 40132
٤٠١٣٢ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن شيبان عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن زاذان (قال) (١): سمعت حذيفة يقول: ليأتين عليكم زمان خيركم فيه من لا يأمر بمعروف ولا ينهى عن منكر، فقال رجل من القوم: أيأتي علينا زمان نرى ⦗٢٧٧⦘ المنكر فيه فلا نغيره؟ قال: واللَّه (لتفعلُنَّ) (٢)، قال: فجعل حذيفة يقول بإصبعه في عينه: كذبت واللَّه -ثلاثًا قال الرجل: فكذبتُ و (صدق) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ضرور بالضرور تم پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں تم میں سے سب سے بہتر وہ آدمی ہوگا جو نیکی کا حکم نہیں کرے گا لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا ہم پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں ہم منکر کو دیکھیں گے اور اسے روکیں گے نہیں نہیں اللہ کی قسم ہم ضرور بالضرور کریں گے راوی فرماتے ہیں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہاپنی انگلی سے اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے تو نے خدا کی قسم جھوٹ بولا یہ تین مرتبہ فرمایا اس آدمی نے کہا میں نے جھوٹ بولا اور انہوں نے سچ کہا۔

حواشی
(١) سقط من: [ب، س].
(٢) في [س، ع]: (لنفعلنّ).
(٣) في [س]: (صدقت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40132
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٨٠، وابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ٣١٥.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40132، ترقيم محمد عوامة 38504)