حدیث نمبر: 40104
٤٠١٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن (الأعمش) (١) عن حبيب عن (هزيل) (٢) بن شرحبيل قال: خطبهم معاوية فقال: يا أيها الناس إنكم جئتم فبايعتموني طائعين، ولو بايعتم عبدًا حبشيا (مجدعًا لجئت) (٣) حتى أبايعه معكم، فلما نزل عن المنبر قال له (عمرو) (٤) بن العاص: تدري أي شيء (جئت) (٥) به اليوم؟ زعمت أن الناس بايعوك طائعين، ولو بايعوا عبدا حبشيا (مجدعا) (٦) لجئت (٧) حتى تبايعه معهم، قال: فندم فعاد إلى المنبر فقال: أيها الناس! وهل كان أحد أحق بهذا الأمر مني؟ وهل هو أحد أحق بهذا الأمر مني؟ قال: وابن عمر جالس، قال: فقال ابن عمر: هممت أن أقول: أحق بهذا الأمر منك من ضربَك وأباك عن الإسلام؟ ثم خفت (أن تكون) (٨) كلمتي فسادا؛ وذكرت ما أعد اللَّه في الجنان، فهون علي ما أقول (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہذیل بن شرحبیل سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت معاویہ نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا اور فرمایا اے لوگو ! بلاشبہ تم آئے ہو تم نے میری بیعت خوشی سے کی ہے اور اگر تم کان کٹے ہوئے حبشی غلام کی بیعت کرتے تو میں آتا اور تمہارے ساتھ اس کی بیعت کرتا جب منبر سے نیچے اتر آئے ان سے حضرت عمرو بن عاص نے فرمایا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے آج کیا کام کیا ہے آپ نے کہا ہے کہ تم نے خوشی سے میری بیعت کی ہے۔ پس اگر وہ حبشی غلام کی بیعت کرتے تو وہ آجائے گا اور آپ کو اس کی بیعت کرنی پڑے گی۔ وہ نادم ہوئے اور منبر کی جانب لوٹے اور ارشاد فرمایا اے لوگو کیا اس امر (خلافت) کا مجھ سے زیادہ حقدار ہے اور کیا کوئی اس کا مجھ سے زیادہ حقدار ہے راوی نے فرمایا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وہاں تشریف فرما تھے راوی نے بتلایا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں نے یہ ارادہ کیا کہ یوں کہوں اس امر کا آپ سے زیادہ حقدار وہ ہے جس نے آپ کو اور آپ کے والد کو اسلام پر مارا پھر مجھے خوف ہوا کہ میری یہ بات فساد ہوگی اور میں نے جنت میں جو اللہ نے تیار کر رکھا ہے اسے یاد کیا تو جو میں کہنا چاہتا تھا (اس سے رکنا) مجھ پر آسان ہوگیا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ب، هـ]: (هذيل).
(٣) في [أ، ب]: تقديم وتأخير (لجئت مجدعًا).
(٤) في [أ، ب]: (عمر).
(٥) في [أ، ب، ع]: (جيت).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [أ، ب]: زيادة (طايعًا).
(٨) سقط من: [ع]، وفي [أ، ب]: (يكون).
(٩) منقطع؛ هزيل لم يدرك ذلك، وورد من طريق حبيب عن ابن عمر، أخرجه ابن سعد ٤/ ١٨٢، ومن طريق جبلة بن سحيم عن ابن عمر عند ابن عساكر ٣١/ ١٨٢.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40104
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40104، ترقيم محمد عوامة 38476)