حدیث نمبر: 40093
٤٠٠٩٣ - حدثنا كثير بن (هشام) (١) عن جعفر بن برقان عن عبد اللَّه بن بشر قال: حدثنا أيوب السختياني قال: اجتمع ابن مسعود وسعد وابن عمر وعمار فذكروا فتنة (تكون) (٢) فقال سعد: أما أنا فأجلس في بيتي ولا أخرج منه، وقال ابن مسعود: أنا على ما قلت، وقال ابن عمر: أنا (على) (٣) مثل ذلك، وقال عمار: لكني أتوسطها فاضرب خيشومها الأعظم (٤).
مولانا محمد اویس سرور

ایوب السختیانی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت سعد اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عمار جمع ہوئے آئندہ کے فتنے کے بارے میں تذکرہ کرنے لگے حضرت سعد نے فرمایا باقی رہا میں تو میں اپنے گھر میں بیٹھوں گا اور اس سے نہیں نکلوں گا اور حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا میں اس پر ہوں جو تم نے کہا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں بھی اس کی مثل پر ہوں اور حضرت عمار نے فرمایا لیکن میں اس کے درمیان میں ہوں گا اس کے بڑے ناک پر ماروں گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (همام).
(٢) في [ط، هـ]: (المؤمن).
(٣) في [ط، هـ]: (لي).
(٤) منقطع؛ أيوب لم يدرك ذلك.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40093
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40093، ترقيم محمد عوامة 38465)