حدیث نمبر: 40048
٤٠٠٤٨ - حدثنا أبو الأحوص عن الأعمش عن زيد بن وهب عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنه ستكون بعدي إثرة وأمور تنكرونها"، قال: فقلت: يا رسول اللَّه! ما تأمر من أدرك منا ذلك؟ قال: "تعطون الحق الذي عليكم وتسألون اللَّه الذي لكم" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبداللہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ عنقریب میرے بعد (تم پر دوسروں کو) ترجیح ہوگی اور ایسے امور ہوں گے جنہیں تم ناپسند سمجھتے ہو راوی نے فرمایا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم سے جو یہ صورتحال پالے اسے آپ کیا حکم دیتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا جو تم پر ہے اسے تم دو اور جو تمہارے لیے ہے وہ اللہ تعالیٰ سے مانگو۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40048
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٠٥٢)، ومسلم (١٨٤٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40048، ترقيم محمد عوامة 38420)