مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
٤٠٠٤٣ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حسن بن فرات عن أبيه عن أبي (حازم) (١) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن بني اسرائيل كانت تسوسهم أنبياؤهم، كلما ذهب نبي خَلَفه نبي، وإنه ليس كائنا فيكم نبي بعدي"، قالوا: فما يكون يا رسول اللَّه؟ قال: "يكون خلفاء وتكثر"، قالوا: فكيف نصنع؟ قال: "أوفوا ببيعة الأول فالأول، أدوا الذي عليكم فسيسألهم اللَّه عن الذي عليهم" (٢).حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ بنی اسرائیل کی قیادت ان کے انبیائ ۔ کرتے تھے جب بھی کوئی نبی دنیا سے چلے جاتے دوسرے نبی ان کے نائب ہوجاتے اور بلا شبہ میرے بعد تمہارے اندر کوئی نبی نہیں ہوگا صحابہ کرام نے عرض کیا کیا ہوگا اللہ کے رسو ل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے فرمایا : خلفاء ہوں گے اور کثرت سے ہوں گے صحابہ کرام نے عرض کیا ہم کیسے معاملے کریں آپ نے فرمایا : ایک کے بعد دوسرے کی بیعت کو پورا کرو اور جو تم پر لازم ہو اس کو ادا کرنا اور جو ان پر لازم ہے وہ عنقریب اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا۔