حدیث نمبر: 40042
٤٠٠٤٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن إسماعيل عن قيس (عن) (١) جرير قال: قال ذو عمرو: يا جرير! إن بك علي كرامة وإني مخبرك خبرا: (إنكم) (٢) معشر العرب لن تزالوا بخير ما كنتم إذا هلك أمير تأمرتم في آخر، فإذا كانت بالسيف غضبتم غضب الملوك ورضيتم رضا الملوك (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جریر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت ذو عمرو نے فرمایا اے جریر آپ کو مجھ پر شرافت حاصل ہے اور میں آپ کو ایک خبر دینے والا ہوں تم اے عرب کی جماعت ! مسلسل تم خیر پر رہو گے جب تک تم ایسے رہو گے کہ جب ایک امیر فوت ہوگا تو دوسرے کو امیر بنا لو گے جب یہ امارت تلوار کے ذریعے سے حاصل ہوگی تو تم غصہ کرو گے بادشاہوں کے غصہ کی طرح اور تم راضی ہو گے بادشاہوں کے راضی ہونے کی طرح۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ص، ط، ع، هـ]: (ابن).
(٢) سقط من: [ع].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40042
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ وأخرجه من طريق المؤلف: البخاري (٤٣٥٩)، وأحمد وابنه (١٩٢٢٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40042، ترقيم محمد عوامة 38414)