مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 40040
٤٠٠٤٠ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن يحيى وعبيد اللَّه وابن إسحاق عن عبادة ابن الوليد بن عبادة بن (الصامت) (١) عن أبيه عن جده قال: بايعنا رسول اللَّه ﷺ على السمع والطاعة في العسر واليسر والمنشط والمكره وعلى أثرة علينا وعلى أن لا ننازع الأمر أهله، وعلى أن نقول بالحق أينما كنا لا نخاف في اللَّه لومة لائم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی سننے اور اطاعت پر تنگی میں اور سہولت میں خوشی میں اور زبردستی کی حالت میں اور ہم پر ترجیح دی جانے کی صورت میں اور اس بات پر کہ ہم حکومت والوں سے جھگڑا نہیں کریں گے اور اس بات پر کہ ہم حق بات کہیں گے جہاں پر ہم ہوں اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (الصادمت).