حدیث نمبر: 40038
٤٠٠٣٨ - (حدثنا) (١) (٢) معاوية بن هشام عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن كثير ابن (نمر) (٣) قال: جاء رجل برجال إلى علي فقال: إني رأيت هؤلاء يتوعدونك ففروا، وأخذت هذا، قال: أفأقتل من لم يقتلي؟ قال: إنه سبك، قال: سبه أو دع (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت کثیر بن نمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ایک آدمی چند آدمیوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر آیا اور کہا میں نے ان کو دیکھا ہے کہ آپ کو دھمکی دے کر بھاگ رہے تھے اور میں نے اس کو پکڑ لیا ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کیا میں قتل کروں ایسے آدمی کو جس نے مجھے قتل نہیں کیا اس آدمی نے کہا اس نے آپ کو برا بھلا کہا ہے تو انہوں نے ارشاد فرمایا اسے برا بھلا کہو یا چھوڑ دو ۔

حواشی
(١) في [جـ]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: زيادة (أبو).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (نمير).
(٤) مجهول؛ لجهالة كثير بن نمر، أخرجه أبو عبيد في الأموال (٥٦٧).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40038
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40038، ترقيم محمد عوامة 38410)