مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
٤٠٠٠٥ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن إسرائيل عن سماك عن ثروان بن (ملحان) (١) قال: كنا جلوسا في المسجد فمر علينا عمار (بن) (٢) ياسر فقلنا له: حدثنا حديث رسول اللَّه ﷺ في الفتنة فقال: سمعت رسول اللَّه قوله يقول: "سيكون بعدي أمراء يقتتلون على الملك، يقتل بعضهم عليه بعضا"، فقلنا له: لو (٣) حدثنا به غيرك كذبناه، قال: "أما إنه سيكون" (٤).حضرت ثروان بن ملحان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم مسجد میں بیٹھے تھے حضرت عمار بن یاسر ہمارے پاس سے گزرے ہم نے ان سے عرض کیا ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث فتنے کے بارے میں بیان کردیں پس انہوں نے فرمایا میں نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا عنقریب میرے بعد امراء ہوں گے جو ملک پر (یعنی حصول ملک کے لیے) لڑائی کریں گے اس پر کچھ کچھ کو قتل کریں گے ہم نے ان سے عرض کیا اگر آپ کے علاوہ کوئی اور ہم سے اس بارے میں بیان کرتا تو ہم اس کی تکذیب کرتے انہوں نے ارشاد فرمایا باقی یہ تو بلا شبہ ہوگا۔