مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39998
٣٩٩٩٨ - حدثنا ابن عيينة عن جامع عن منذر عن الحسن بن (محمد) (١) عن امرأة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا ظهر السوء في الأرض أنزل اللَّه بأهل الأرض بأسه"، قلت: يا رسول اللَّه! وفيهم أهل طاعة اللَّه؟ قال: "نعم ثم يصيرون إلى رحمة اللَّه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب زمین میں برائی ہوتی ہے تو اللہ زمین والوں پر اپنا عذاب اتارتے ہیں پھر فرماتی ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسو ل اس حا ل میں بھی کہ ان میں اللہ کی اطاعت کرنے والے ہوں آپ نے ارشاد فرمایا : ہاں پھر وہ اللہ کی رحمت کی طرف چلے جائیں گے۔
حواشی
(١) في [ط]: بياض.
(٢) مجهول؛ لإبهام المرأة أخرجه أحمد (٢٤١٣٣)، والحميدي (٢٦٤)، وإسحاق (١١٠٨)، والبيهقي في شعب الإيمان (٢٧٥٩٩)، والحاكم ٤/ ٥٢٣.