حدیث نمبر: 39988
٣٩٩٨٨ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا (العلاء) (١) بن عبد الكريم قال: حدثني أعرابي لنا قال: هاجرت إلى الكوفة فأخذت أعطية لي، ثم بدا في أن أخرج، فقال الناس: لا هجرة (لك) (٢)، فلقيت سويد بن غفلة فأخبرته بذلك فقال: لوددت أن ⦗٢٢٦⦘ لي حمولة وما أعيش به وأني في (بعض) (٣) هذه النواحي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علاء بن عبد الکریم فرماتے ہیں ہم سے ایک ہمارے دیہاتی نے بیان کیا اس نے بتایا کہ میں نے ہجرت کی کوفہ کی طرف اور میں نے اپنی بخششیں لیں پھر میرے سامنے یہ بات آئی کہ میں یہاں سے نکلوں لوگوں نے کہا تیرے لیے ہجرت نہیں ہے میں حضرت سوید بن غفلہ سے ملا میں نے ان کو اس بارے میں بتلایا پھر انہوں نے فرمایا میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے پاس صرف وہ چیزیں ہوں جن سے زندگی گزار سکوں اور میں گردو نواح کے علاقوں میں سے کسی میں رہوں۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (العلي).
(٢) في [هـ]: (ذلك).
(٣) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 39988
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39988، ترقيم محمد عوامة 38360)