حدیث نمبر: 39987
٣٩٩٨٧ - حدثنا أبو أسامة عن الأجلح عن قيس بن أبي مسلم عن ربعي عن حذيفة قال: ضرب لنا رسول اللَّه ﷺ أمثالا واحدا وثلاثة وخمسة وسبعة وتسعة وأحد عشر، وفسر لنا (منها) (١) واحدا وسكت عن سائرها، فقال: "إن قوما كانوا أهل ضعف ومسكنة فقاتلوا قوما أهل حيلة وعداء فظهروا عليهم فاستعملوهم وسلطوهم فأسخطوا ربهم عليهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے لیے بہت سی مثالیں بیان فرمائیں ایک تین پانچ سات نو گیارہ اور ان میں سے ایک کی ہمارے سامنے وضاحت کی اور باقیوں سے خاموش رہے پس ارشاد فرمایا : بلاشبہ کچھ لوگ کمزو ری اور مسکنت والے تھے پس انہوں نے تدبیر اور دوڑ والے لوگوں سے لڑائی کی وہ ان پر غالب آگئے (یعنی تدبیر والے غالب آئے) اور ان کو اپنے کاموں میں لگا لیا اور ان پر مسلط ہوگئے پس انہوں نے اپنے رب کو اپنے اوپر ناراض کرلیا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ لجهالة قيس بن أبي مسلم، أخرجه أحمد (٢٣٤٦٢).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 39987
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39987، ترقيم محمد عوامة 38359)