مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39970
٣٩٩٧٠ - حدثنا حفص عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (لا ألفينكم) (١)، ترجعون بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض، لا يُؤخذ الرجل بجريرة أخيه ولا سيريرة أبيه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہرگز نہ تمہیں میں پاؤں ایسی حالت پر کہ تم میرے بعد کافر بن کر لوٹ جاؤ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو کسی بھی آدمی کا مؤاخذہ نہ ہوگا اس کے بھائی کے جرم پر اور نہ ہی اس کے باپ کے جر م پر۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (لا ألننكم أن)، وفي [ع]: (لألقينكم)، وفي [هـ]: (لا ألفينكم به).