مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
حدیث نمبر: 39963
٣٩٩٦٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة (عن مرة) (١) عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: قام فينا رسول اللَّه ﷺ فقال: "ألا إني فرطكم على الحوض، أنظر كم وأكاثر بكم الأمم (فلا تسودوا) (٢) (وجهي) (٣) " (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرُّہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا : خبردار میں تمہارے لیے حوض پر پہلے پہنچنے والا ہوں گا میں تمہیں دیکھوں گا اور تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا لہذا میرے چہرے کو سیاہ نہ کرنا (مراد یہ ہے کہ مجھے رنجیدہ نہ کرنا)
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (فلا تسروا).
(٣) في [ع]: (بوجهي).